2

انتخابات کی تاریخ دینا صرف الیکشن کمیشن کا اختیارہے:بلاول بھٹو

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا اختیار الیکشن کمیشن کے سوا کسی کے پاس نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ کے پاس بھی نہیں ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا
کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس پارلیمان کی بالادستی کے حوالے سے ہے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ بہت اہمیت رکھتا ہے، اس کیس کے نتیجے میں بینچ بنانے کے اختیار کے معاملے پر فیصلہ سامنے آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ بینچ بنانے کا اختیار اب تک چیف جسٹس کی صوابدید ہے.اس کیس کا فیصلہ آئے گا تو ہی مزید صورتحال واضح ہوگی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سی ای سی نے لیول پلیئنگ فیلڈ پر اعتراضات پر آصف زرداری کو ٹاسک دیا ہے۔ والد صاحب کو اتنا اسپیس دیں کہ ہمارے اعتراضات کو دور کیا جائے، جہاں تک لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات ہے وہ سب کو نظر آرہا ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ مسلم لیگ نواز سے ہے۔کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے پر بلاول نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم نے بہت بڑا الزام لگایا ہے، بھارت ایکسپوز ہوچکا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت ہمارے ملک میں دہشت گردی میں ملوث ہے، عالمی برادری کب تک بھارت سے جڑے واقعات کو نظرانداز کرتی رہے گی، پاکستانی دفترِ خارجہ کو اس معاملے پر واضح بیان دینا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ سکھ رہنما کے قتل کے واقعے پر پاکستان اور پیپلز پارٹی کینیڈین عوام کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں